جب تک شادی نہیں ہوجائے گی تب تک کسی کے ساتھ کچھ شیئر نہیں کروں گی، ائمہ بیگ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کی ورسٹائل گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شادی نہیں ہوجائے گی تب تک کسی کے ساتھ کچھ شیئر نہیں کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے منعقدہ گیم شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران  میزبان کے ڈیٹنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ابھی سنگل ہوں، لیکن ماضی کے تلخ تجربے سے سیکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی چیز شیئر نہیں کی جائے کیونکہ پھر وہ چیز ہماری نہیں رہتی۔

واضح رہے کہ انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی بھی بہت خوش ہیں لیکن جب شادی کا فیصلہ کریں گی تو سیدھا مسجد جائیں گی، نکاح کریں گی اور انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کردیں گی۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے