عمران خان

حکومت کیجانب سے فارن فنڈنگ کیس کی از سرِنو تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف اور عمران خان کی جانب سے لی گئی فارن فنڈنگ کیس کی از سرنو تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے 2013ء سے 2022ء کا ریکارڈ بھی منگوایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں صرف 5 سال تک کے عرصے کا ریکارڈ موجود ہے۔ پی ٹی آئی اور عمران خان کے انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ کے لیے عالمی بینکس کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے، گوشواروں اور ریکارڈ کا تقابلی جائزہ لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شواہد کی روشنی میں گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی، آزاد آڈیٹرز کے ذریعے ریکارڈ کی فارنزک جانچ پڑتال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے