سعید غنی

عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہوچکے ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاست کا کچھ پتہ نہیں، وہ خود غرض آدمی ہے، پیپلزپارٹی کے مشورے پر عمل ہوا تب ہی سلیکٹڈ سے چھٹکارا ملا۔ اگر اسمبلیوں سے استعفی دینا ہے تو لکھ کردیں، ان کی نیت نہیں یہ سارا ٹوپی ڈرامہ ہے، لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کل ہونے والے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جلسے میں آنے والوں کیلئے جناح گراونڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے