نواز شریف

ملکی مفاد داؤ پر لگانے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ نواز شریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد داؤ پر لگانے والوں کا احتساب ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک شخص کو لانے کیلئے ملکی مفاد داو پر لگانے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ ایک شخص کو آگے لانے کیلئے پاکستان کا مفاد داؤ پر لگایا گیا۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ایسے چند افراد کا احتساب ہونا ضروری ہے، لندن میں ظہیرالسلام عباسی نے سازش کرکے عمران خان، طاہرالقادری اور دیکر کو اکٹھا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت ہے جبکہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اس پر ان کی تعریف ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے