خواجہ سعد رفیق

بلاول بھٹو کو ن لیگ کو ٹارگٹ کرنے کا کہنے والے نادان مشیر مل گئے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو نادان مشیر مل گئے، جو ن لیگ کو ٹارگٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلاول بھٹو سمجھتے ہیں، ن لیگ کو ٹارگٹ کرکے وہ اپنا ووٹ بینک بڑھا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ ہم اپنے الیکشن میں مصروف ہیں، ہمارا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، یہ حالات بانی پی ٹی آئی نے خود بنائے ہیں۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میرے حلقے میں حد بندی پر قینچی چلائی گئی ہے، جو کہتے ہیں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملا انہوں نے الیکشن تو نہیں چھوڑا۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کا رسپانس نہایت شاندار ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اس الیکشن میں آزاد امیدوار بڑی تعداد میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ سب کو پتا ہے ہمارا مقابلہ پنجاب میں کس کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو کے نادان مشیر انہیں ن لیگ کو ٹارگٹ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ نیب پر بات کرنے کو تیار نہیں، ہم احتساب کے عمل کے خلاف نہیں، جن کا احتساب ہونا چاہیے ان کا ہوتا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے