عرفان صدیقی

معاملات تقریباً طے ہیں، ن لیگ اور پی پی حکومت بنائیں گے۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ معاملات تقریباً طے ہیں، ن لیگ اور پی پی حکومت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میرا اندازہ ہے بلاول بھٹو نے مجموعی طور پر تعاون کی بات کی ہے، بلاول نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھنے کی بات کی ہے تو بہت اچھی بات ہے۔ موجودہ بحران باہمی تعاون، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کی بات کرتا ہے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مدد یہ نہیں کہ ہم ان کا وزیراعظم بنائیں یا وہ ہمارا وزیراعظم بنائیں، مدد یہ ہے کہ ہم ساتھ مل کر چلیں۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دونوں جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں قربانی کا بکرا سمجھے۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال اور 2 سال وزیراعظم بننے کا کوئی فارمولا نہ طے ہوا اور نہ ڈسکس ہوا ہے، کامیاب حکومت کے لیے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مل کر حکومت بنانا ضروری ہے۔ ملک اس وقت بحران میں ہے اور یہ کوئی چھوٹا بحران نہیں، ہم اس نظام کے ذمہ دار کردار ہیں، ہم تماشبین نہیں بننا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے