شہباز شریف

ماں سے میٹھا، مخلص، بے غرض اور سچا رشتہ کوئی نہیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہبازشریف نے ماوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ  ماں سے میٹھا، مخلص، بے غرض اور سچا رشتہ کوئی نہیں۔ تمام لوگوں کو اپنی ماوں کا احترام کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ماوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں دنیا بھر کی تمام ماوں کو سلام پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی عظمت یہ ہے کہ اللہ نے اس کے قدموں میں جنت رکھ دی، والدہ کی رحلت وہ غم ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ گہرا ہوتا ہے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا ہے کہ جب میں جیل میں تھا تب والدہ کو کھویا، آخری وقت بات نہ کر سکا۔ شہداء کی ماں کو خاص طور پر سلام پیش کرتا ہوں، سانحہ اے پی ایس بچوں کی جدائی کا غم سہنے والی ماؤں کو سلام، کورونا سے وفات پانے والی ماؤں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے