آپریشن

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کاروائی، خودکش حملہ آور ساتھی اور سہولت کاروں سمیت گرفتار

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے  خودکش حملہ آور کے 4 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آورکو ساتھی اور چار سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا۔ خیال رہے کہ گرفتار دہشت گروں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے 28 سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے بیشتر دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے