رانا ثناء اللہ

فواد چوہدری اور شیریں مزاری کو گنتی نہیں صرف چالاکی آتی ہے، رانا ثناء

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے پی ٹی آئی کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا اس لیے دونوں گنتی میں کمزور ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ انہیں گنتی نہیں صرف چالاکی آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واد چوہدری اور شیریں مزاری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکمران جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد 180 ہے، پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ اس میں شامل نہیں ہے، اسپیکر اپنا ووٹ بھی ڈالتے تو وزیراعظم شہبازشریف کے ووٹ 181 ہوتے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے تھے وہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری کو نظر نہیں آئے، ووٹ چوروں کی گنتی ایسی ہی ہوتی ہے، آج آر ٹی ایس بیٹھا، نہ خفیہ رائے شماری ہوئی اور نہ خفیہ کیمرے پکڑے گئے، ووٹ چور ایوان سے باہر نکل کر اب درست گنتی گننے کے قابل بھی نہیں رہے، اللہ نے چاہا تو باقی عمر لوٹوں اور لوٹیوں کی گنتی گنتے ہی گزرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے