مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں زلزلے سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مراکش کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جاری بیان میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ علاوہ ازیں نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر کو ٹیلیفون کر کے ہولناک زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور حکومت مراکش کے زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ ہے، مراکش کے عوام کو صحت کی سہولیات سمیت ہر ممکن مدد دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے