وزراء

بلوچ مارچ میں شریک تمام خواتین اور بچوں کو رہا کردیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ بلوچ مارچ میں شریک تمام خواتین اور بچوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات کے بعد وفاقی وزراء نے نیوز کانفرنس کی جس میں نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے بتایا کہ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کمیٹی تشکیل دی تھی، حکومت کی طرف سے فواد حسن فواد نے بات چیت کی، حکومت کی جانب سے فوری طور پر مظاہرین کی رہائی کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ مظاہرین کو دھرنے کیلئے ایچ نائن اور پھر ایف نائن پارک کی تجویز دی گئی تھی، گزشتہ 23 دنوں سے کچھ مظاہرین اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بیٹھے تھے، کچھ مقامی افراد نے چہرے ڈھانپ کر صورت حال کو خراب کرنے کی کوشش کی، بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پر امن رہے۔

انہوں نے کہا کہ چند افراد نے مسائل پیدا کیے جن کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کو رہا بھی کردیا گیا ہے، صرف وہ لوگ تحویل میں ہیں جن کی شناخت نہیں ہوئی، مظاہرین کا احتجاج گزشتہ 23 دنوں سے جاری تھا، پرامن احتجاج کی سب کو اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے