سراج الحق

حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کا معاشی سکوت ہوگیا، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کا معاشی سکوت ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے معاشی طور پر ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ہر کوئی حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسی ٹیکسوں کی وجہ سے کسی انقلاب کا منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سکوت ڈھاکہ، سکوت بخارہ سکوت سمر قند کا لفظ سنا لیکن حکومت نے سکوت معیشت کر دیا ہے۔ عالمی ساہوکاروں کا آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف کی شکل میں ملک پر قبضہ ہو گیا ہے۔ سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت پر کڑ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں  ہر پاکستانی ایک لاکھ چوالیس ہزار کا مقروض تھا اور اب دو لاکھ پینتیس ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس بار بار جانے سے معیشت کا علاج نہیں بلکہ اس مرض کا اضافہ ہوا ہے۔ ملکی قرضے پچیس ہزار ارب روپے سے بڑھ کر قرضہ پی ٹی آئی دور میں چھپن ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جرنیلوں کی حکومت ہو یا نام نہاد جمہوریت، ایسی ہی پالیسی رہی، سب کے آقا ایک ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے