سید ابراہیم رئیسی

صدر رئیسی نے سید حسن نصر اللہ کے خط کا دیا جواب، ایران اور مزاحمت کا کیا ارادہ ظاہر، اسرائیل کے برے دن آنے والے ہیں

تھران {پاک صحافت} اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے تہنیتی پیغام کا جواب دیا۔

صدر ایران سید ابراہم رئیسی کے خط میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کی جانب سے پیش کی گئی مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے خطاب میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ شجرہ طیبہ ہے جس پر آپ کی طرف سے مومن و انقلابی جوانوں کی ہدایت اور مزاحمت کے شہداء کے پاک خون کی بدولت پھل آئے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی کے پیغام میں آیا ہے کہ جتنا بھی آگے بڑھیں گے اس درخت کی برکتیں اور نعمتیں زیادہ سے زیادہ نمایاں ہوتی جارہی ہیں اور یہ امید کی وہ کرن ہے جو امت اسلامیہ کے حق میں ہے اور اسلامی مزاحمت کی طاقت نے صیہونی حکومت کے لئے انقلابی جوانوں کی فرنٹ لائن کو ڈراونے خواب میں تبدیل کر دیا ہے اور ان کی آنکھوں سے نیند چھین لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقاومتی راہبر

راےالیوم: غزہ میں مزاحمتی رہنما رفح میں لڑنے کے لیے تیار ہیں

پاک صحافت رائے الیوم عربی اخبار نے لکھا ہے: غزہ میں مزاحمتی قیادت نے پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے