حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کا حمزہ شہباز کو قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے اتحادی جماعتیں بھی متفق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو دوبارہ قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی میں متفقہ فیصلہ ہوگیا، آج پنجاب اسمبلی میں باضابطہ حمزہ شہباز کا نام پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کرلی ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے، اتحادی بھی حمزہ شہباز کے نام پر رضا مند ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے