مریم اورنگزیب

قومی سلامتی کونسل کے منٹس آف میٹنگ کوپبلک کیا جائے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی سلامتی کونسل کے منٹس آف میٹنگ کو پبلک کیا جائے، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کیا 197 ارکان اسمبلی بیرونی سازش میں ملوث اور غدار ہیں؟

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ اتحادیوں کے چھوڑنے کے بعد عمران خان کو  یاد آیا سازش ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مریم اورنگزیب نے یہ کہا تھا کہ عالمی سازش عمران خان کو تب یاد آئی جب اپوزیشن کی قومی اسمبلی میں اکثریت ہو گئی۔

واضح ہے کہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی سازش تھی تو عمران خان نے حکومت ختم کر کے سہولت کاری کیوں کی؟ عالمی سازش کا مقصد حکومت ختم کرنا تھا توعمران خان نے خود یہ مقصد پورا کیوں کیا؟ جس خط کا سہارا لے کر آئین توڑا آج تک وہ بیرونی ملک سازش والا خط کسی نے نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے