بلاول بھٹو

مہنگائی اور بے روزگاری عمران خان کی تین سالہ کامیابی کا نتیجہ ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تین سالہ کامیابی کا نتیجہ آج مہنگائی اور بے روزگاری کی صورت میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت برسراقتدار آئی ہے مہنگائی اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے عوام کا معاشی قتل کررہی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے۔ عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور جیالے جانتے ہیں کہ اپنے حقوق کا تحفظ کیسے کیا جاتا ہے۔ سیاسی میدان میں اتر کر اس نااہل اور نالائق حکومت کا مقابلہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو اس سلیکٹڈ کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے