نائب امیر جماعت اسلامی

مسلم حکمرانوں کی بزدلی اور کاسہ لیسی نے مسلمانوں کو مظلوم بنایا ہے۔ جماعت اسلامی

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی کاسہ لیسی اور بزدلی نے فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر خطوں کے مسلمانوں کو مظلوم بنایا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے نماز عید کے بعد فیصل مسجد کے باہر اسرائیل و بھارت کی مخالفت اور فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم حکمران اغیار کی کاسہ لیسی اور بزدلی چھوڑ دیں تو دنیا میں کوئی مسلمانوں کی جانب آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکے گا۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔

یاد رہے کہ فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید کے بعد بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے کی قرارداد منظور

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے