راجہ فاروق حیدر

انشاء اللہ سری نگر ہمارا دارالحکومت بنے گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے عیدالفطر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انشاء للہ سری نگر ہمارا دارالحکومت بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمارے خمیر میں شامل ہے، وہ وقت دور نہیں جب دونوں جانب کشمیری مل کر عید منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے پیغام میں عوام کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے آزد کشمیر کی الگ رویت ہلال کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کر دیا۔  ان کا کہنا تھا کہ عید اگر مولانا پوپلزئی کے ساتھ ہی منانی تھی تو ہلال کمیٹی بنائی ہی کیوں گئی؟۔

واضح رہے کہ وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے آزادکشمیر میں رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق اجا فاروق حیدر نے پاکستان میں عید کے متنازعہ اعلان پر تنقید کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اگر مولانا پوپلزئی کے ساتھ ہی عید منانی تھی تو رویت ہلال کمیٹی کی کیا ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کی منظوری دے دی

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ماڈل گھروں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے