رانا ثناء اللہ

تمام اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ وزیر داخلہ  نے کہا کہ پاکستان کی معاشی حالت کے ذمے دار ہم نہیں ہیں یہ سب نالائق حکومت کا کیا دھرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے جائیں گے تو ہم اتحادیوں کے ساتھ عوام میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا  کہ ہ حکومت کو سپورٹ کیا جائے تو ملک کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا لیکن اب معاہدے کی تجدید نہ ہوئی تو معیشت کو نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف کہہ چکے ہیں اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے اور جو فیصلہ ہوگا وہ باہمی مشاور ت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں کام کرنے سے روکا جائے گا، ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے جائیں گے، پرفارمنس پر شکوک کا اظہار کیا جائے گا تو پھر بڑی سیدھی بات ہے کہ جو ذمہ دار ہیں وہ بھگتیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے