فیصل کریم کنڈی

عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی ختم ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی ختم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پنجاب کی سرحدوں سے باہر نکل کر اسلام آباد آئے گا۔ سیاستدانوں کے پاس لاکھوں بہانے اور جوہات ہوتی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پنجاب کی سرحدوں پر پہنچ کر ختم کردیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج یا آرٹیکل 245 کے امکانات نہیں، سیاستدانوں کے پاس اور بھی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ یہ ہمیں امپورٹڈ حکومت کہتے ہیں، یہ بات ہم انہیں کہتے تھے کہ یہ سلیکٹڈ ہیں۔ چار سال بعد عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ وہ سلیکٹڈ ہیں، اب کہتے ہیں میرے ہاتھ میں کچھ تھا ہی نہیں، وزیراعظم ہاوس آکر لیکچر سن کر چلا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے