شیری رحمان

مسجد نبوی ﷺ میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، اس واقعہ کا کوئی دفاع نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان  میں مسجد نبوی میں ہونے والی شرپسند نعرے نعرہ بازی کی  شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاسی نفرت میں مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کو بھی بھول گئے۔ عمران خان کی خاموشی اور تحریک انصاف کا اس واقعہ کا دفاع قابل شرم ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ تحریک انصاف ایک خطرناک روایت کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبویﷺ میں سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کی گئی۔ مسجد نبویﷺ کی زیارت کے موقع پر بعض افراد کی جانب سے کابینہ اراکین کے خلاف نعرے بازی کی گئی جس پر سیاست سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے