راجہ پرویز اشرف

قدس کو اسرائیلی تسلط سے آزادکرنے کے لیے مسلم اُمہ کو مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قدس  کو اسرائیلی تسلط سے آزادکرنے کے لیے مسلم اُمہ کو مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔ ہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور القدس شریف پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے امہ کو ملکر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ مذہب، تاریخ، ثقافت اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہاکہ پاکستان اور ایران کے مابین اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر مشترکہ موقف خوش آئند ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تنازعات کا مستقل حل ناگزیر ہے۔ پاکستان ایران کے ساتھ توانائی،تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے مسلم امہ کو مل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

طارق فضل چوہدری

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کو دی جائے گی۔ طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے