نفیسہ شاہ

سیاست میں تصادم اور تشدد کی جو روایت تحریک انصاف نے ڈالی ہے وہ افسوسناک ہے، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات قابلِ افسوس ہیں۔ نفیسہ شاہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں کابینہ ارکان کے خلاف نعرے بازی ایک شرمناک عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی  اور کہا کہ جو واقعہ مسجد نبویؐ میں پیش آیا اس کے پیچھے تحریک انصاف کی قیادت کا براہ  راست ہاتھ ہے، عمران خان کی تقاریر اور شیخ رشید کی کارکنان کو اکسانے کی ویڈیوز ریکارڈ پر موجود ہیں۔ متعلقہ حکام کو عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ نفیسہ شاہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سیاست میں تصادم اور تشدد کی جو  روایت تحریک انصاف نے ڈالی ہے وہ افسوسناک ہے۔ مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد جو قاسم سوری کے ساتھ واقعہ پیش آیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، لیکن تحریک انصاف کی قیادت کو سوچنا چاہئے کہ اگر یہ کلچر پروان چڑھا تو یہ بہت خطرناک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے