شازیہ مری

عمران خان سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کرنا بند کرے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان اس مصیبت کی گھڑی میں موسیقی کے جلسے منعقد کرکے سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کرنا بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی دنیا بارش، سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی اور عمران خان ہر روز محفل موسیقی کررہے ہیں۔ پورا ملک پریشان ہے جبکہ عمران خان رقص و سرور کی محافل منعقد کررہے ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کرنا بند کرے، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنا شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور عمران خان کو کوئی فکر نہیں۔ قومی قیادت کی ترجیح صرف متاثرین کی دوبارہ بحالی پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے