خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی کو الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے بھی نواز شریف کے بغیر 3 الیکشن لڑے، پی ٹی آئی کو الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ دھرنا دیا، نہ استعفے دیے، اسی اسمبلی میں سامنا کیا، ہم نے مشورہ نہیں دیا تھا کہ پی ٹی آئی بحران پیدا کرنے کے لیے اسمبلی سے استعفے دے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے جاری بیان میں کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ طاقت ہونے کے باوجود ہم نے تو 9 مئی جیسا کوئی واقعہ نہیں کیا، اس جماعت نے 15 سال سوشل میڈیا پر انویسٹ کیا ہے ان کو وہاں الکشن لڑنے دیں، ہم کھیتوں، دیہاتوں اور گلیوں میں الیکشن لڑیں گے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ مارشل لاء کے باعث جمہوری روایات کو فروغ نہیں مل سکا، نئی اسمبلی بنے گی تو نئی سیاست شروع ہو گی، ہمیں کوئی پریشانی نہیں، نہ یہ ہمارا کوئی پہلا الیکشن ہے، بدترین حالات میں بھی الیکشن لڑے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج ضلع ننکانہ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے، مسلم لیگ ن منظم طریقے سے امیدواروں کا انتخاب کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ بہترین امیدوار انتخابی میدان میں اتاریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں میں میرا حلقہ بھی متاثر ہوا، ہم نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں، نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے