انوار الحق کاکڑ

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات اصغر خان اکیڈمی میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شریک نہیں مگر کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کےلیے جنگی تیاریاں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو تمام ممالک بالخصوص ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے مگر اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے پریڈ کے اختتام پر فلائی پاسٹ کا معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے