آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پا ک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ نے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، سی پیک کے منصوبے کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔ دورانِ ملاقات آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ نے پاک چین دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا، سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، سی پیک کی بر وقت تکمیل کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے