اداکار منیب بٹ نے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوب رو اداکار منیب بٹ نے اپنے حالیہ ڈرامے میں خواجہ سرا کے منفرد کردار کی وجہ سے ’یہودی ایجنڈا کے تحت کام کرنے کے‘ لگائے گئے الزامات کی تردید کردی۔ میزبان کے ایک سوال پر اداکار نے کہا کہ ان پر ’ایجنڈا‘ کے تحت ڈرامے میں کام کرنے کے الزامات لگائے گئے جو کہ بے بنیاد ہیں، وہ یہودی نہیں بلکہ مسلمان ہیں اور ڈراما ایجنڈا کے تحت نہیں بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر نشر ہونے والے پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے اپنے حالیہ ڈرامہ سیریل ’سر راہ‘ میں منفرد کردار اور اس کے باعث لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ منیب بٹ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کو بیچنے کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کا جان کر دکھ ہوا۔

واضح رہے کہ اداکار نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کون سی چیز اسلام کا حصہ ہے اور کون سی نہیں، اس لئے اسکرپٹ سائن کرنے سے پہلے خود بھی اس کی تحقیق کی تھی اور اس میں کوئی بھی بات اسلام کی تعلیمات کے خلاف نہیں تھی۔ منیب بٹ نے ایک ڈیزائنر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈرامے کا پس منظر سمجھے بغیر ان پر الزامات لگائے، ان کی بات انتہائی خطرناک تھی کہ ڈرامے کو ایجنڈا کے تحت بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے