مولانا فضل الرحمن

پی پی کیخلاف انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

لاہور (پاک صحافت) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کےخلاف انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کریں گے، مستقبل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں مل کر پالیسیاں بناتے رہے ہیں، وہ ہمارے گھر تشریف لائے اس پر بھی ہمارے دل ان کےلیے کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمارے پاس آئے تھے، ہمارے تنظیمی شہداء کےلیے بھی دعائے مغفرت کی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابی مراحل کو بھی ہم مفاہمت، ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ باقی جماعتوں سے بھی رابطے میں رہیں گے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ جس جماعت کا جہاں حق بنتا ہے اس کو اس کا حق دینا چاہیے، ہماری توانائیاں ملک کےلیے استعمال ہونی چاہئیں اس پر اتفاق ہوا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف بھی کوئی انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا۔ پیپلز پارٹی سے ارینجمنٹ نہ بھی ہوا تب بھی ہم انتخابات میں تلخی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے یہی فرق بلاول کے بیانات میں نظر آرہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف ابھی بھی سازشیں اور فتنے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے