شہباز شریف

یوم آزادی پر ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم آزادی پر ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔کشمیری ظالمانہ بھارتی قبضے کے خلاف مستقل جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، ہم اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس تنازعے کے پرامن حل کی وکالت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  76 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ 14 اگست صرف سیاسی آزادی کا جشن نہیں ہے، ہمیں اتحاد اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں نے حصولِ پاکستان کے عزم اور لگن کی عالیشان مثال قائم کی تھی، پاکستان کے اس قیمتی تحفے کے لیے ہم ان عظیم رہنماؤں کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد ایسے خیال کی عکاس ہے جس کی جڑیں بہتر کل کی امید پر مبنی ہیں، یہ خیال ایک ایسے ملک کے لیے تھا جہاں ہمارے لوگ اپنی صلاحیتوں کو تلاش کر سکیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ  پاکستان کا تصور عظیم تھا، ہم اپنی شاندار روایات، اخلاقیات، ثقافت اور اقدار کے مطابق امن اور خوشحالی کی زندگی گزار سکیں۔قائد اعظم نے ثابت کیا کہ مسلمان ہر لحاظ سے ایک الگ قوم ہیں، قائد اعظم نے ایک پُرامن جمہوری اور سیاسی جدوجہد کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے