فضل الرحمان

حکومت انتخابات میں دھاندلی کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سہارا لینا چاہتی ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین کی حکومتی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا سہارا لینا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، خیال رہےکہ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں (مولانا فضل الرحمان اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر) نے پاکستان  تحریک انصاف حکومت کے خلاف رابطہ عوام مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ ترجمان جمعیت اہلحدیث کے مطابق اس موقع پر 16 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دوران گفتگو مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت انتخابات میں الیکٹرانک مشین کا سہارا لے کر دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے