مریم اورنگزیب

عمران خان کے جھوٹے کیسز اور جھوٹے گواہ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے کیسز اور جھوٹے گواہ کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف عمران دور میں بے بنیاد کیسز بنائے گئے۔ شہباز شریف کو بلایا کسی کیس اور گرفتار کسی اور کیس میں کیا گیا، اسرار سعید کے سوا ان کو ن لیگی صدر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اسرار سعید کو صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کہ وہ شہباز شریف کے خلاف گواہی دے، آج اُس نے عدالت میں کہا کہ مجھے دھمکا کر گواہی دلوائی گئی۔ اسرار سعید کی گواہی کے بعد آج عمران خان اور شہزاد اکبر کو بلاکر ان پر کیس ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کو بلا کر کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف کیسز بناکر لاؤ۔ شہزاد اکبر ٹیم کو شہباز شریف کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کے لیے رکھا گیا، طیبہ گل کو بھی وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کیا گیا۔ اس سب کے باوجود تم کہتے ہو کہ جنرل باجوہ سپر کنگ تھے، دراصل تم سپر کرپٹ تھے، جب تمہیں پتا چلا کہ کرپشن کا بیانیہ ہر عدالت میں پٹ گیا ہے تو سازش کا پرچا نکالا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تم تو کہتے تھے کہ جنرل باجوہ جیسا سپہ سالار تاریخ میں نہیں آیا، ساری چیزوں کے ذمے دار اگر باجوہ تھے تو تم وزارت عظمیٰ پر کیا کر رہے تھے؟۔

یہ بھی پڑھیں

ذوالفقار علی بھٹو

پیپلزپارٹی کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے