انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی دوسری فہرست جاری

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے محکمۂ انسداد دہشت گردی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی دوسری فہرست جاری کردی۔  محکمۂ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 30 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع سے ہے اور ان کے سروں کی قیمتیں بھی مقرر کردی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے اپیل کی ہے کہ عوام دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے مدد کریں۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کے پی کی جاری فہرست کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حبیب اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ بنوں کے دہشت گرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے