وزیراعظم شہبازشریف

کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے قرض شرائط کو آسان کرنا چاہیے۔ وزیراعظم

دوحہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے قرض شرائط کو آسان کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو بہت متاثر کیا۔ سب کو مل کر کم ترقی یافتہ ملکوں کے عوام کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دوحہ پروگرام آف ایکشن کے نفاذ کی بھرپور حمایت کرتا ہے، کم ترقی یافتہ ممالک کے قرض کی شرائط آسان کرنا ہوں گی، ان ملکوں کو جدید ٹیکنالوجی میں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے قطرکی طرف سے اس کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ ممالک میں صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری اور ایجنڈا 2030 پر عمل درآمد اور پائیدار ترقیاتی اہداف کےحصول کیلئے وسیع وسائل کی ضرورت ہے۔ کئی کم ترقی یافتہ ممالک کو قرضوں کے باعث خطرات کا سامنا ہے، پوری دنیا میں لوگوں کی بڑی تعداد کو غربت اور غذائی قلت کا سامنا ہے، کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے قرض کی شرائط کو آسان کرنا چاہیے اور عوام کو سماجی تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے