مریم نواز

ایم پی اے، ایم این اے ہو، یا چیف منسٹر قانون سے بڑا کوئی نہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ، ایم این اے ہو، یا چیف منسٹر قانون سے بڑا کوئی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے کے سلوک پر ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے مریم نواز نے ملاقات کی، لیگی ایم پی اے ملک وحید کے سلوک پر یاسر نصیب سے اظہار ندامت کیا۔ مریم نواز نے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے سارا واقعہ سنا۔

ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب نے بتایا کہ روٹین کےگشت میں 2 گاڑیوں کوروک کرچیک کیا، میں نے گاڑی کو سیاہ شیشے دیکھ کر روکا، گاڑیم رکوانے پر ایم پی اےملک وحید نے اتر کر کہا میں ایم پی اے ہوں، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں ڈیوٹی پر ہوں۔

یاسر نصیب نے بتایا کہ ایم پی اے نے ان سے کہا کہ اسطرح روکنے پر میری عزت مجروح ہوئی ہے، جس پر انھوں نے مجھ سے سب کے سامنے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

سارے واقعہ پر مریم نواز نے کہا کہ میں اس واقعہ پربہت شرمندہ ہوں، لیکن آپ نےاپنی ڈیوٹی کرنی ہے،کسی سےنہیں ڈرنا، آپ ذمہ داری پوری کرنے پرکسی سے معافی نہیں مانگیں گے۔ ایم پی اے ہو، ایم این اے ہو، یا چیف منسٹر ہو قانون سے بڑا کوئی نہیں ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کیا اس بات پر دل چھوٹا نہ کریں، میں نے اپنے ایم پی اے ملک وحید کو شوکاز نوٹس دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے