پیرپگارا

لیگیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ن لیگ اور پیرپگارا ملاقات میں رہنماؤں کی گفتگو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے کراچی میں مسلم لیگ فکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد میں خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، بشیر میمن اور دیگر شامل تھے اور یہ ملاقات راجہ ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات سے متعلق گفتگو ہوئی۔ ن لیگی وفد نے پیرپگارا کو نوازشریف کے خیرسگالی جذبات پہنچائے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو جمع کیا جائے، مسلم لیگیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں رہنما ن لیگ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے حکم پر ایاز صادق، بشیر میمن اور میں پیرپگارا سے ملاقات کرنے آئے، دونوں کے درمیان ملاقات بہت اچھی رہی۔ فکشنل لیگ کے رہنما صدر الدین شاہ کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے