حمزہ شہباز

سانحہ مری پر مٹی ڈالنے نہیں دوں گا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے سانحہ مری کے معاملے پر غفلت برتنے والوں کو سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مری پر مٹی ڈالنے نہیں دوں گا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ  سانحہ مری کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا عین عوامی جذبات کا تقاضہ ہے ، ہم انہیں چھپنے نہیں دیں گے،  عمران نیازی اور عثمان بزدار کو پتلی گلی سے نکلنے نہیں دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ سانحہ مری میں اموات کی تعداد کہیں زیادہ ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں ، جنہیں حکومت چھپا رہی ہے ۔ دوران گفتگو انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہباز شریف نے مری میں 6 فٹ تک برف ہٹانے کی مشینیں فراہم کیں ، پولیس کو سنو بائیک اور  رہائش کی جگہیں دستیاب کیں تا کہ پولیس سمیت دیگر ادارے متحرک رہیں  اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

واضح رہے کہ  انہوں پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری کے دوران کسی بھی مشینری کو استعمال نہیں کیا گیا ، انہوں نے کمیشن بنا کر کوشش کی ہے کہ جو حال شوگر کمیشن کا ہوا ، گندم کمیشن کا ہوا  وہی مری کمیشن کا ہوگا لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گا ، میں انہیں اس معاملے پر مٹی نہیں ڈالنے دوں گا ۔ انہیں شرم آنی چاہئے ، یہ اپنی ریسکیو ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں ، کئی خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی اور یہ مبارکبادیں دیتے پھر رہے ہیں ، قوم کی بچیوں کی لاشوں پر بھی سیاست کر رہے ہیں ، ان کیلئے معافی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے