مرتضی وہاب

لوگوں کو معاشی تکلیف اور بیروزگاری سے نجات دلانا ضروری ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اس وقت لوگوں کو سخت ترین معاشی تکلیف اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔ اس صورت حال سے لوگوں کو نجات دلانا بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں کے مسائل حل کرنے کیلئے رقم مختص کردی گئی ہے سڑکوں کی ڈویلپمنٹ پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کا کام عوام کی خدمت ہے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے میں نے اعلان کیا تھا پارکس پر خصوصی توجہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سابق میئر روزانہ میرے خلاف کوئی نہ کوئی بیان دے کر چلے جاتے ہیں لوگوں کو معاشی تکلیف اور بیروزگاری کا سامنا ہے لوگوں کو مہنگی بجلی، پٹرول، گیس کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے