حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کیجانب سے بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز نے بھارت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم کی گستاخی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر سالک حسین اور شافع حسین نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی جانب سے نبی کریمﷺ ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ حضرت محمدؐ کے احترام کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، بی جے پی رکن خاتون کی اس ہرزہ سرائی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے