سراج الحق

مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف عوام کا مقدمہ چوکوں، چوراہوں میں لڑیں گے۔ سراج الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام کے حق میں اب چوکوں اور چوراہوں پر مقدمہ لڑیں گے اور پی ٹی آئی حکومت کے ظلم سے عوام کو نجات دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے روزگار نوجوانوں سے کہتا ہوں ملک چھوڑنے یا مایوس ہونے کے بجائے آگے بڑھیں اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں۔ تین سال میں حکومت نے کوئی ایک کام بھی ایسا نہیں کیا جو مدینے کی اسلامی ریاست کے مطابق ہو۔ ملک میں جھوٹ، سود اور کرپشن کا نظام ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والوں نے پہلے سے برسر روزگار افراد کو بھی گھر بھیج دیا۔ لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں اٹھائے نوکریوں کی تلاش میں گھوم رہے ہیں۔ ڈاکٹرز، انجینئرز، اور اسکلڈلیبر بیرون ملک شفٹ ہو رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شرح بے روزگاری 6 فیصد، آزاد ماہرین 12 سے 14 فیصد بتا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گیمبیا: اسحاق ڈار کی ترک و آذربائیجانی ہم مناصب سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے