اسپتال

لاہور کے جناح اسپتال سے کورونا ویکسین کی 600 سے زائد خوراکیں غائب

لاہور (پاک صحافت) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جناح اسپتال سے کورونا ویکسین کی 600 سے زائد خوراکیں مبینہ طور پر  غائب کر دی گئیں۔ کورونا ویکسین کی خوراکیں غائب ہونے سے متعلق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال انتظامیہ نے بااثر افراد اور رشتے داروں کویہ ویکسین لگائیں ہیں۔ خیال رہے کہ 600 سے زائد غائب شدہ  ویکسینز  کا کوئی ریکارڈ  بھی موجود نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین کے مبینہ غائب ہونے پر محکمہ صحت  پنجاب نے ریکارڈ طلب کر لیا ہے،  جب کہ  وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیاجائے گا اور  بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب  ایم ایس جناح اسپتا ل کا کہنا ہے کہ ریکارڈ مرتب کرنے میں دشواری آئی ہے، ڈاکٹرز نے ویکیسن لگانے کے بعد اندراج نہیں کروایا اس لیے خوراکیں غائب ہونے کا تعین مکمل اندراج کے بعد ہو گا۔

واضح رہے کہ جناح اسپتال کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ کورونا خوراکوں کا تمام ریکارڈ موجود ہے، پیرا میڈیکل اسٹاف کو ویکسین میرٹ پر لگائی گئی اور آڈٹ روزانہ کی بنیاد پر کروایا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ اسپتال ذرائع کے مطابق جناح اسپتال انتظامیہ نے 600 سے زائد ویکسین اپنے رشتہ داروں اور بااثر افراد کو مبینہ طور پر لگائی ہیں، جس کے باعث ان ویکسین کا اندراج نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے