شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے امکانات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بات اگر ان کی اپنی جماعت سے بھی کی گئی تو میں اس کی مخالفت کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویو کے دوران  کہا  کہ کہ میں سیاستدان ہوں، کسی غیرجمہوری عمل کی حمایت نہیں کر سکتا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کچھ لوگ کمپنی کی مشہوری کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو معجزات کا شوق ہے، چاہتے ہیں راتوں رات ملک کے حالات ٹھیک ہو جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی، یہ حکومت کے معاونین ہو سکتے ہیں حکمران نہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ کچھ ٹیکنوکریٹس ہر دور میں وزیر اور مشیر بننے کے لیے تیار رہتے ہیں، کچھ لوگ ٹیکنوکریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، ہمیں معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے