ہیکرز نے امریکی کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر کی چوری کرلی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکا کی کرپٹو کرنسی کمپنی ہارمونی نے کہا ہے کہ چور ان کی اہم مصنوعات سے تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیات کے ڈیجیٹل سکے لے اڑے ہیں، ہیکرز طویل عرصے سے اس شعبے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔برطانیہ کی بلاک چین تجزیہ کار کمپنی ایلپٹک کے مطابق طویل عرصے سے کرپٹو کمپنیاں چوریوں کا نشانہ بن رہی ہیں، 2022 میں اب تک برجز سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم چوری کی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ہارمونی نے ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے لیے بلاک چین کو تیار کیا ہے، یہ کمپنی بینکاری اور ‘نان فن جیبل ٹوکن’ کے روایتی طریقے سے ہٹ کر قرض اور دیگر سہولیات فراہم کرتی ہے۔چوری سے ‘ہاریزن برج’ متاثر ہوا ہے جوکرپٹو کو مختلف بلاک چینز کے درمیان منتقل کرتا ہے، یہ سافٹ وئیر بٹ کوائن اور ایتھر جیسے ‘ڈیجیٹل ٹوکنز’ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ہارمونی نے ٹوئٹ میں آگاہ کیا کہ وہ متعلقہ حکام اور فرانزک کے ماہرین کے ساتھ مجرموں کی شناخت اور چوری شدہ فنڈ کو واپس لینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ایلپٹک نے بتایا کہ ہیکرز نے ہارمونی کمپنی سے مختلف کرپٹو کرنسیاں چرائی ہیں جن میں ایتھر، ٹیتھر اور یو ایس ڈی کوائن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے