تبدیلی

تبدیلی آنہیں رہے بلکہ آگئی، ماسک نہ پہننے پر عوام کو ڈنڈے جبکہ وزارا سے کوئی پوچھنے والا نہیں

لاہور (پاک صحافت) تبدیلی سرکار کی تبدیلی آچکی ہے، تبدیلی سرکار کے نئے پاکستان میں ماسک نہ پہننے پر عوام پر تو ڈنڈے برسائے جاتے ہیں لیکن وزارا سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔  پی ٹی آئی کے نئے پاکستان میں کورونا ایس او پیز کے معاملے میں غریب عوام اور طاقتور اشرافیہ کے لیے دو قانون بن گئے۔  نئے پاکستان میں اگر کوئی غریب شخص ماسک نہیں پہنتا تو ا سکے نصیب میں چھتر لکھ کر فوری انصاف کر دیا جاتا ہے جبکہ کوئی طاقتور شخص یا پھر وزیر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس وقت قانون میٹھی نیند سو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف عوام پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے حکومت کا زور، دوسری طرف حکومتی وزراء اور سیکرٹری صاحبان کی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں۔ شادیوں میں شرکت ضروری، کورونا ایس او پیز بھاڑ میں جائیں۔ وزیر توانائی، پارلیمانی سیکرٹری کوآپریٹو شادیوں میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں کرنے لگے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے نہ ماسک پہنا اور نہ ہی سماجی فاصلہ برقرار رکھا۔ ادھر ملک امین اسلم نے بھی قریبی عزیز کے بیٹے کی شادی میں بنا ماسک پہنے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اگر آپ لاہور کی سڑکوں پر نکل کھڑے ہوں تو یقین کریں کئی جگہوں پر آپ کو ایسے مناظر دیکھنے کو ملیں گے کہ جن لوگوں نے اگر ماسک نہیں پہنا ہو، تو  ان کے ساتھ پنجاب پولیس روایتی طریقہ کار کے تحت ڈنڈے برساتی نظر آئے گی۔ خیال رہے کہ عام لوگوں کی جانب سے ماسک کا استعمال نہ کرنے کے باعث کئی لوگوں کے خلاف مقدمے بھی درج کیے جا چکے  ہیں۔مگر افسوس اس وقت ہوتا ہے جب نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر دو دو  الگ نظام اور قانون کی بے بسی اور طاقت کا نظارہ آنکھوں کے سامنے آتا ہے۔ جس میں غریب کے لئے الگ قانون اور طاقتور کے لئے الگ قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے