کورونا وائرس

کورونا وائرس سے مزید 73 اموات، 2 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 56 ہزار 733 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 714 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 26 ہزار 938 ہوچکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ  پاکستان میں  اب تک کُل 1 کروڑ 86 لاکھ 25 ہزار 952 کورونا کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 77 ہزار 532 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 122 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 8 ہزار 339 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے