رانا ثناء اللہ

قوم نےدیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے اور اغوا کار کون ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چوہدری وجاہت اور حسین الٰہی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قوم نےدیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے اور اغوا کار کون ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے چوہدری وجاہت اور حسین الٰہی کی آڈیو لیک پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بےنقاب ہوگیا، انہوں نے کہا کہ معزز خاتون ایم این اے کے اغوا کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ن لیگ اور ق لیگ کے ارکان کے ضمیر خریدنے کی بولیاں لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت حسین اور ایم این اے فرح خان کو کون سی عدالت انصاف دے گی؟

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے