سعید غنی

جماعتِ اسلامی کے دوبارہ گنتی کے مطالبے پر اعتراض نہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو جماعتِ اسلامی کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے مطالبے پر اعتراض نہیں ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ وسطی اور کورنگی میں نتائج کی تاخیر پر احتجاج ہوا، دونوں میں پیپلز پارٹی کی چند ہی سیٹیں ہیں، پیپلز پارٹی کو بھی انتخابی نتائج کی تاخیر پر تشویش تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میئر کے لیے جماعتِ اسلامی سے بات کریں گے، ان کے اعتراضات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپین بنائی جا رہی ہے کہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی کی ہے، سینٹرل میں احتجاج ہو رہا تھا، جہاں پیپلز پارٹی نے 45 میں سے 5 نشستیں جیتیں، ملیر میں 30 میں سے 20 نشستیں جیتی ہیں، کورنگی میں پیپلزپارٹی نے 37 میں سے 5 نشستیں جیتی ہیں، اگر ڈی آر او غلط کر رہا تھا تو کورنگی میں ہماری 5 نہیں 20 سیٹیں ہونی چاہیے تھیں۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی نے ہماری توقع سے زیادہ نشستیں لے لی ہیں، حافظ نعیم سمجھ رہے تھے کہ میئر بن جائیں گے، نشستیں کم ملنے پر انہیں دھچکہ لگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹ کی دوبارہ گنتی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہماری دوبارہ گنتی کی درخواست پر بھی کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے