اے آئی سسٹم

کسی بھی فرد کی آواز کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھنے والا سسٹم تیار

کراچی (پاک صحافت) ماہرین کی جانب سے کسی بھی فرد کی آواز کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھنے والا سسٹم تیار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو سافٹ نے آرٹی فیشل (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جو 3 سیکنڈ کی آڈیو سن کر کسی بھی فرد کی آواز کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وال ای نامی ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اے آئی ماڈل نہ صرف کسی فرد کی عام آواز کی نقل کرسکتا ہے بلکہ اس کے جذباتی انداز کو بھی اپنا سکتا ہے۔ کمپنی کو توقع ہے کہ مستقبل قریب میں اسے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ایپس کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ مائیکرو سافٹ نے اس اے آئی ماڈل کو نیورل کوڈک لینگوئج ماڈل قرار دیا ہے جو تحریر سے آڈیو بنا سکتا ہے جبکہ بولنے والے کی آواز کے چند سیکنڈ کے نمونے سن کر اس کی نقل کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ائیکرو سافٹ کے اس ماڈل نے بولنے والوں کے جذباتی لہجے کی بھی ہو بہو نقل کرنے میں کامیابی حاصل کی بلکہ پرشور ماحول میں بھی ایسا کرنے میں کامیاب رہا۔ کمپنی کے مطابق اس ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی ڈیٹا کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ اس ماڈل کی کارکردگی، بولنے کے انداز اور نقل وغیرہ کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے