خواجہ سعد رفیق

20 نومبر کو جعفرایکسپریس مچھ تک بحال ہوجائے گا۔ وزیر ریلوے

لاہور (پاک صحافت) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 20 نومبر کو جعفر ایکسپریس مچھ تک بحال ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ 20 نومبر کو جعفر ایکسپریس مچھ تک بحال ہوجائے گا، مچھ سے کوئٹہ تک مسافروں کو بسوں پہ بھجوایا جائے گا جبکہ بلوچستان حکومت سیکیورٹی بھی فراہم کرے گی۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ٹرین کو انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے ساتھ چلایا جائے گا جبکہ مچھ اسٹیشن پر 7 نئے واش رومز بنا دیے گئے ہیں اور دو جنریٹر بھی نصب کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے 20 نومبر تک اسٹیشن پر نئے بنچز، اضافی واٹر کولرز اور سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے