شازیہ مری

وزیراعظم کا عہدے پر رہنے کا آئینی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نااہل وزیراعظم اب وزارت عظمی کے عہدے پر رہنے کا آئینی اور اخلاقی جواز کھوچکے ہیں۔ لہذا انہیں عزت کے ساتھ گھر جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک میں رہنے والے عام آدمی کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔ مہنگائی کے ستائے لوگ بھوکے پیاسے خودکشیاں کررہے ہیں مگر وزیراعظم کو ان سے بھی کوئی غرض نہیں ہے۔ مہنگائی نے لوگوں سے خوشی اور خواہش چھین لی ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نماز کے دوران معصوم فلسطینیوں پر حملہ کرکے ان کے ساتھ ظلم کی انتہا کی گئی ہے اور فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی یہ بربریت قابل مذمت ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ اسرائیلی بربریت پر لب کشائی کرے گا۔ حکومت کو چاہبے کہ اسرائیلی بربریت کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ میں اپنا موقف پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے